نیوزی لینڈ؛ اسلامو فوبیا کے مجرم کو سزا

IQNA

نیوزی لینڈ؛ اسلامو فوبیا کے مجرم کو سزا

9:37 - August 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506554
بین الاقوامی گروپ ــ نسل پرست مجرم جس نے نیوزی لینڈ مسجد حملے کی ویڈیو کو وائرل کیا تھا اسکی درخواست ضمانت رد کردی گیی۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق ۴۴ سالہ «فیلیپ نویل آرپس» کو مسجد پر حملے کی ویڈیو وائرل کرنے پر ۲۱ مہینے کی سزا سنائی گیی تھی جس نے سزا معاف کرنے کی درخواست دی تھی۔

 

فلیپ کے وکیل «آنسلم ویلیامز» نے سزا کو سخت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انکے موکل کی سزا کو نظر بندی میں تبدیل کیا جائے تاہم عدالت نے سزا کو منصفانہ قرار دیتے ہویے برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

 

آرپس نے اس ویڈیو تیس دیگر دوستوں کے ساتھ وائرل کیا تھا اور اس میں ہلاک افراد کی تعداد کو نمایاں کیا ، جسکو عدالت نے جرم کی تصدیق کے برابر قرار دیا تھا۔

 

جج نے اس عمل کو مسلمانوں سے نفرت کے مترادف قرار دیا۔/

3837897

نظرات بینندگان
captcha