IQNA

14:38 - September 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506577
بین الاقوامی گروپ: اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حسینی کردار اپناکر حق کے پرچم کو بلند اور کشمیریوں کو ظالم و جابر سے انشاءاللہ نجات دلائینگے۔
ایکنانیوز -اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کے خلاف خاموشی رکھنے والے تعصب پسند اور انسانیت کے دشمن ہیں، کشمیر کی بیٹیاں، خواتین بچے، بوڑھے اور جوان مدد کیلئے مسلمان بھائیوں کو پکار رہے ہیں، کشمیریوں پر مظالم کا بھارتی سلسلہ احتجاج مظاہروں سے نہیں روکے گا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حکومت کو ایک قدم آگے رکھنا ہوگا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت دعوﺅں سے ہٹ کر عملی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کو ختم کرنے کیلئے زمین پر کام کرے، پاکستان کا کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور نعرہ لگا رہا ہے، پاک فوج قدم بڑھاﺅ ہم تمھارے ساتھ ہیں۔
 
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ رکھنے والے بھارت کے خلاف اب تلوار اٹھانا لازم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کرنے والے ظالم و جابر کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، حسینی کردار اپناکر حق کے پرچم کو بلند اور کشمیریوں کو ظالم و جابر سے انشاءاللہ نجات دلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ مودی صدی کا فرعون اور ہر فرعون اور یزید کے ظلم و جبر کا خاتمہ حسینیت کے جذبے سے ہی کیا جا سکتا ہے، بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو طاقت سے روکنے کیلئے تمام جماعتیں حکومت پر دباﺅ بڑھائیں۔
نام:
ایمیل:
* رایے: