IQNA

9:24 - September 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506643
بین الاقوامی گروپ- قرآنی آیات کی نمایش منیلا کی انجمن خطاطی کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔

ایکنا نیوزکے مطابق مسیحی اسکولوں میں کام کرنے والی خطاطی انجمن کے تعاون سے نمایش " کیزون سٹی" میں منعقد کی گیی۔

 

سینٹ پل یونیورسٹی میں کامیاب نمایش کے بعد اور یونیورسٹی حکام کی درخواست پر منعقد کی گیی ہے۔

 

منیلا میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر محمد جعفری ملک نے ایرانی آرٹ اور تارِیخ پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت مسیح(ع) اور مریم(س) پر ایمان کو اہم قرار دیتے ہویے کہا: قرآن مجید میں حضرت مریم کے نام سے سورہ موجود ہے اور ہم حضرت مریم (س) کو چار آسمانی خواتین میں سے ایک شمار کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ  حضرت مسیح(ع) بارہویں امام کے ساتھ  عدالت و صلح کے قیام کے لیے اکٹھے آئیں گے۔

 

فلپائن کے مسیحی اسکولوں میں قرآنی نمایش + تصاویر

آرٹ میں عشق الھی کا جلوہ

انجمن خطاطی منیلا کی سربراہ اور ایرانی خطاط تندیس تقوی نے کہا کہ ہمارے اجداد کی تاریخ کے برابر آرٹ کی تاریخ موجود ہے اور اس میں عشق الھی کا جلوہ بھی موجود ہے۔

انکا کہنا تھا: ہمارے اجدا نے غاروں کے اندر، صحرا میں، درختوں اور حیوانات کے جلد پر حیرت انگیز خطاطی کا مظاہرہ کیا ہے۔

فلپائن کے مسیحی اسکولوں میں قرآنی نمایش + تصاویر

انکا کہنا تھا کہ انکی میراث نسل در نسل ہم تک منتقل ہوتی رہی ہے اور تاریخ کے اوراق انکے کارناموں اور خدمات سے بھری پڑی ہیں۔

 

نستعلیق؛ اسلامی خطاطی کی دلہن

 

تندیس نقوی نے دو خطوں کے ملاپ سے نستعلیق کے ایجاد کو بہترین کارنامہ قرار دیا اور قرآنی خطاطی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن تمام دیگر آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتے ہویے انبیاء کو بہترین رہنما قرار دیتا ہے۔

فلپائن کے مسیحی اسکولوں میں قرآنی نمایش + تصاویر

سینٹ پل اسکول کے طلبا نے فارسی خطاطی سے آشنائی حاصل کی اور فارسی خطاطی کی مشق کا مظاہرہ کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ فلپاین کی اکثر یونیورسٹیوں کے تحت اپنے اسکول قایم کیے جاتے ہیں ۔/

3843311

نام:
ایمیل:
* رایے: