IQNA

10:53 - September 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506647
بین الاقوامی گروپ- امریکی نمایندہ خصوصی نے طالبان امریکہ مذاکرات کی شکست کا اعتراف کرلیا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق زلمی خلیل زاد نے امریکی کانگریس کو رپورٹ میں طالبان سے مذاکراتی عمل کو مردہ قرار دیا ہے۔

 

ڈیموکریٹ کے نمایندے«الیوٹ انگل» نے خیلی زاد سے ملاقات کے بعد کہا : ہم پر واضح ہوچکا ہے کہ ٹرمپ نے ملاقات کا دروازہ بند کردیا ہے اور یہ عمل مردہ قرار پاچکا ہے۔

 

گذشتہ ہفتے کو ایک ٹوئیٹ میں خلیل زاد کو کانگریس میں پیش ہونے اور رپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

امریکہ سے مذاکراتی عمل کی ناکامی کے بعد طالبان کے حملوں میں تیزی آچکی ہے جبکہ افغان فورسز نے امریکی ایرفورس کی پشت پناہی سے کافی علاقے طالبان سے خالی کرالیے ہیں۔/

3843414

نام:
ایمیل:
* رایے: