IQNA

10:36 - October 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3506728
بین الاقوامی گروپ- یحی سریع نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک تین سو حملے ہوئے ہیں اور انکا جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی الائنس نے جنگ بندی کے باوجود تین سو بار ہم پر حملے کیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: حملوں میں متعدد یمنی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 

سریع نے کہا کہ ان حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ ہمارا دشمن کسی طرح صلح و امن نہیں چاہتا۔

 

انکا کہنا تھا کہ دشمن کا ہر محاز پر جواب دیا جائے گا جبکہ یمنی آسمان پر دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنانا بھی دفاعی سسٹم کے پروگرام کا حصہ ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل یمنی سپریم کونسل کے سربراہ مھدی المشاط نے اعلان کیا تھا کہ یمن مشروط طور پر حملہ بند کررہا ہے تاکہ سعودی اس حوالے سے مثبت اقدام اٹھا سکے۔/

3848530

نام:
ایمیل:
* رایے: