بین الاقوامی گروپ-کربلا کے گورنر کے مطابق صورتحال معمول پر آنے کے بعد کرفیو اٹھا دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق کربلا کے گورنر«نصیف جاسم الخطابی» نے خطاب میں کہا کہ کربلا میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور امن کے ساتھ کاروبار شروع ہوچکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مہنگائی کے خلاف مظاہروں کے بعد کربلا میں صورتحال اب معمول پر آچکی ہے اور لوگ عام روز مرہ معمولات میں مگن نظر آتے ہیں۔/