شامی ائیر ڈیفنس نے اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا

IQNA

شامی ائیر ڈیفنس نے اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا

10:26 - November 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506884
بین الاقوامی گروپ- شامی ائیر ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی جنگوں جہازوں کے متعدد میزائیلوں کو ہوا میں تباہ کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی سانا کے مطابق شامی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رات کے ایک بجکر بیس منٹ پر اسرائیلی جنگی جہازوں نے گولان کے بلندیوں پر واقع علاقے «مرج عیون» اور دمشق کے اطراف کو نشانہ بنایا جسکے جواب میں شامی ائیرڈیفنس نے بروقت کاروائی سے متعدد میزائیلوں کو ہوا ہی میں تباہ کردیا۔

 

رپورٹ کے مطابق فائر ہونے والے اکثر راکٹ ہدف پر نہ پہنچ سکے ۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نقصانات کے حوالے سے اب تک تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

 

سانا نیوز کے مطابق ایک راکٹ سعسع کے علاقے میں ایک گھر پر لگا ہے جس سے اس گھر کو نقصان پہنچا اور اس میں والدین اور انکے دو بچے زخمی ہوگیے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ایک اور راکٹ قدسیا کے رہائشی علاقے پر گھرا ہے جس میں بعض افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔/

3858276

 

نظرات بینندگان
captcha