دنیا کے چار سوپچاس دانشوروں کا اجتماع کوالالمپور میں

IQNA

دنیا کے چار سوپچاس دانشوروں کا اجتماع کوالالمپور میں

11:44 - November 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506890
بین الاقوامی گروپ- مہاتیر محمد کے مطابق کوالالمپور اجلاس میں مختلف اسلامی ممالک سے چار سو پچاس دانشور شریک ہوںگے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ملایشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا:  ترکی سمیت چار اسلامی ممالک اس اجلاس کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ملایشین وزیراعظم کے مطابق ترکی، پاکستان، انڈونیشیاء اور قطر کے تحفظات ایک جیسے ہیں اور نشست میں قومی حاکمیت میں ترقی کا کردار اہم موضوع ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ ملایشیاء اجلاس بھی اسلامی تعاون تنظیم کی طرح عالمی اداروں کا نعم البدل نہیں ہوگا اور اس میں اسلامی ممالک سے چار سو پچاس دانشور، سیاست داں اور رھنما شریک ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کوالالمپور اجلاس ۱۸ سے ۲۱ دسمبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔/

3858696

نظرات بینندگان
captcha