IQNA

9:56 - November 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506899
بین الاقوامی گروپ- ہندو، عیسائی اورسکھ برادری کے افراد نے ناروے میں توہین قرآن کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق توہین قرآن کے خلاف اقلتیی برادری کا مظاہرہ کراچی میں منعقد ہوا۔

مظاہرین نے ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کا سد باب کیا جائے۔ کراچی میں کھیتولک پادریوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عیسائی برادری اس واقعے کی مذمت کرتی ہے اور تمام مذاہب کے احترام پر ایمان رکھتی ہے۔

 

ہفتے کو پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ناروے کے سفیر کو طلب کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ناروے میں ایک مظاہرے کے دوران نسل پرست گورے نے قرآنی سوزی کی کوشش کی تھی جسکی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔/

3859065

نام:
ایمیل:
* رایے: