ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق یورپ میں پہلی ماحول دوست مسجد کا گذشتہ روز شمالی لندن سے اسی کیلومیٹر فاصلے پرواقع کیمبرج میں افتتاح کیا گیا جسمیں اسلامی دنیا کے بعض اہم رہنما شریک تھے۔
ترک صدر«رجب طیب اردوگان» نے تقریب سے خطاب میں «اسلام ٹروریسم» کی اصطلاح کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان دہشت گرد نہیں ہوسکتا۔
انکا کہنا تھا کہ ڈیموکریسی کے علمبردار ممالک میں نسل پرستی کا زہر پھیل چکا ہے اور یہ مسجد اسلام فوبیا کا بہترین جواب ہے۔
مسلمان گلوکار «یوسف اسلام» نے اس مسجد کو مسلمانوں کی شناخت کا زریعہ قرار دیا، چالیس سال قبل اسلام قبول کرنے والے یوسف کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انکی زندگی میں معنویت پیدا ہوئی ہے۔
مسجد کی تعمیر کے لیے ۱۰ هزار مخیر افراد کے علاوہ ترکی اور قطر نے تعاون کیا ہے جبکہ مسجد میں ہزار نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔
سنگ مرمر اور لکڑی سے تیار شدہ مسجد میں سورج کی روشنی سے انرژی میں بچت ہوسکتی ہے۔
مسجد آج سے عام لوگوں کے لیے کھول دی جائے گی۔/