یمن: سعودی درباری علما دین سے منحرف ہوگیے ہیں

IQNA

یمن: سعودی درباری علما دین سے منحرف ہوگیے ہیں

10:29 - December 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506942
بین الاقوامی گروپ- انجمن علما یمن نے سعودی علما عربی ممالک میں فتنوں کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں دین سے خارج قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المسیرہ نیوز کے مطابق انجمن علما یمن کے جنرل سیکریٹری

‌ شیخ «عبدالسلام الوجیه» نے آل سعود کے  درباری علما کے فتووں کو قتل عام اور فسادات میں اہم عامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ

یہ علما عبادت خانوں کے رہنما نہیں کاہنوں کے جادوگر ہیں۔

 

شیخ عبدالسلام الوجیه نے المسیره نیوز سے گفتگو میں کہا: انکے فتووں سے ہزاروں لوگوں کا خون بہا اور یہ لوگ یقینا دین سے خارج ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ان درباری علما کے فتوے امریکا کے فایدے کے لیے حرام و حلال سے بالاتر ہوکر دیے جاتے ہیں حالانکہ اسلام ایسے مسایل سے مبرا اور پاک ہے۔/

3862440

نظرات بینندگان
captcha