جنوب مشرقی ایشیاء کا نواں قرآنی مقابلہ + تصاویر

IQNA

جنوب مشرقی ایشیاء کا نواں قرآنی مقابلہ + تصاویر

17:13 - December 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506971
بین الاقوامی گروپ- نواں قرآنی مقابلہ برونائی میں منعقد ہوا جسمیں مرد و خواتین کے مقابلے شامل تھے۔

ایکنا نیوز- برونائی قرآنی مقابلے چار سے چھ دسمبر تک منعقد ہوئے جنمیں جنوب مشرقی ایشیاء کے قرآء شریک تھے۔

 

منیلا میں ایرانی ثقافتی سفیر کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں فلپاین کے قرآء کی کارکردگی قابل تعریف تھی اور انکے قاری قمر الدین جی زیدون نے مردوں کے مقابلے میں جبکہ «صباحه پی سالک» نے خواتین میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

فلپائن میں مسلم کلچرل فاونڈیش کے سربراہ «سوی یا ناگا پوم بایا بایا» کا کہنا تھا : «قمرالدین جی زیدون»، نے مقام اول حاصل کیا اور ملایشیاء کے «آونگ هادی بن محمد شرقاوی» نے دوم جبکہ برونائی کے «عبدالمعین بن حاجی عبدالحمید» اور انڈونیشیاء کے «محمدرضا مایانس نورالدین» نے سوم اور چہارم پوزیشن حاصل کی۔

 

خواتین کے مقابلوں میں برونائی کی قاریہ «دیانگکو سیتی امه سیازانه بنت حاجی مرجوکی» نے مقام اول جبکہ سنگاپور کی قاریہ «آتی قاه بنت سوحیمی» نے دوم، اور ملایشیاء کی «نورالحسنی بنت شریف» نے سوم پوزیشن حاصل کی اور فلپاین کی «صباحه پی سالک» کو چوتھی پوزیشن کی حقدار قرار دیا گیا۔

 

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مقابلوں میں گیارہ ممالک کے قرآء شریک تھے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ممالک کے قرآء میں فلپائن کے قرآء نے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

 

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلوں میں فلپاین کے قاری «عبدالباسط امام تومارا» کا کردگی زبان زد خاص و عام ہے اور مقام معظم رهبری (مدظله العالی) کی ان سے عقیدت بھی رہی ہے۔

 

اس وقت دارالقرآن محمد رسول الله (ص) ایرانی ثقافتی مرکز اور فلپاین مسلم کلچرل فاونڈیشن کے مشترکہ تعاون سے

بلیو مسجد میں قرآنی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔/

3864287

نظرات بینندگان
captcha