
ایکنا نیوز- خبررساں قرآنی نیوز ایجنسی«قاف» کے مطابق قطیف صوبے کی قرآنی کونسل کے تعاون سے حفظ، تجوید اور ترتیل کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری میں حفظ کے مقابلے ۲۳ اور ۲۴ جنوری کو منعقد ہوں گے اور اسکا فائنل مرحلہ فروری کو منعقد ہوگا جبکہ تجوید اور ترتیل کے مقابلے تیس اکتیس جنوری کو ہوں گے اور اسکا فائنل مرحلہ بھی فروری میں منعقد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقابلوں میں ثقافتی مرحلہ چھ اور سات فروری کو منعقد ہوگا۔
قطیف اور دمام قرآنی کونسل کے مطابق مقابلوں کی اختتامی تقریب ۲۸ فروری کو منعقد ہوگی جسمیں کامیاب قرآء کے درمیان انعامات تقسیم ہوں گے ۔ مذکورہ کمیٹی کے تعاون سے ہر سال قرآنی مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔
مذکورہ مقابلوں کا آغاز حفظ قرآن سے ہوا اور اس سال مقابلوں کا نواں سال ہے اور اس سال تجوید مقابلوں کا آٹھواں دور ہے ، اس سال ترتیل کا دوسرا مقابلہ ہے۔/