
ایکنا نیوز- عظمت اور یاد شہداء کو زندہ رکھنے کے لیے معروف کتاب (سلام بر ابراھیم) کے اردو ترجمے ' سلام ہو ابراھیم پر' کو محور قرار دیتے ہوئے مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، قارئین اور طلبا کو شہداء کی پرفراز و نشیب زندگی اور معاصر دنیا میں آزادگی کا عظیم علمبردار کے افکار ناب سے آشنا کرانے کی غرض سے مقابلہ آن لاین انیس جنوری کو منعقد کیا جارہا ہے تاہم اسکے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گیی ہے۔
اہم نکات:
1): آن لائن مقابلہ، انیس جنوری ۲۰۲۰ کو واٹس اپ کے زریعے منعقد کی جائے گا۔
2): خواہشمند حضرات، "سلام ہو ابراھیم پر" کتاب اور دیگر مآخذ کےحصول کیلئے ٹیلفون نمبر 00989309443640 پر رجوع کرسکتے ہیں۔
3): اول سے سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے شرکا کوبالترتیب دس ملین ، ساڑھے چار ملین اور دو ملین ایرانی تومان کے نقد انعامات سے نوازا جائےگا۔
