
ایکنا نیوز- قرآنی خصوصی کورس قومی قرآنی ادارے سے وابستہ ادارہ اوقاف شیعیان مرکز میں منعقدہ کورس میں گذشتہ روز معروف عراقی قاری «رافع العامری» کی زیر صدارت نشست منعقد ہوئی۔
رافع العامری نے بغداد یونیورسٹی کے «ابن رشد» کیمپس میں منعقدہ نشست میں قرآنی اصول و ضوابط پر لیکچر دیا۔
اس کورس میں قومی علوم قرآن مرکز کا خصوصی تعاون شامل ہے جبکہ مختلف یونیورسٹیوں کے تیس اساتذہ اور محقق کورس میں شریک ہیں۔/





