
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «بغداد الیوم» کے مطابق شیعہ مرجع تقلید کسی بھی نامزد امیدوار کی حمایت کے حق میں نہیں۔
انکے دفتر کے مطابق آیتالله سیستانی قانون کے مطابق پارلیمنٹری گروپس کے زریعے سے انتخاب چاہتے ہیں۔
زرائع کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم کے نامزد امیدواروں کے نام کی فہرست صدر برهم صالح کو پیش کردی گیی ہے۔
فہرست میں «محمد شیاع السودانی»، «اسعد العیدانی» اور «مصطفی الکاظمی» کے علاوہ مظاہرین کے نامزد امید وار «رائد جوحی» کا نام شامل بتایا جاتا ہے۔
قانون کے مطابق صدر پارلیمینٹرین گروپس کی سفارش پر اکثریت حامی امیدوار کے نام کا اعلان کرسکتا ہے۔
زرایع کے مطابق جمعرات کو عراقی وزیراعظم «عادل عبدالمهدی» رسمی طور پر مستفی ہوجائیں گے۔/