
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «العهد»، کے مطابق توہین آمیز ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد سنی عالم دی شیخ حسام العیلانی، جو شہر صید کی مسجد الغفران میں امام جماعت ہے نے رسول اکرم(ص) کی آل کے حوالے سے توہین آمیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ اہل بیت رسول(ص) کے اہل سنت کے نزدیک مقام سے سب آگاہ ہیں۔
انہوں نے مختلف علاقوں میں تشدد آمیز مظاہروں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی مذمت کی اور شیعہ سنی علما کی دوستی اور مشترکہ درخواست کو قابل قدر قرار قرار دیا۔
العیلانی نے فتنوں کی سد باب کے لیے شیعہ سنی وحدت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: جس شخص نے اہل بیت رسول خدا(ص) کی توہین کی ہے اگر وہ فضاء کو مناسب نہ سمجھتا تو ایسے اقدام کی جرات نہ کرتے۔
انکا کہنا تھا کی ایسے اقدامات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لبنان داخلی جنگ کے خطرے سے دوچار ہے ۔
لبنانی شیخ حسن مرعب نے ایک سنی کی جانب سے ایسے اقدام کو ملک میں فرقہ وایت کے خطرات کا پیش خیمہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ ہم شیعہ و سنی لا اله الا الله و محمد رسول الله پر درود و سلام کرنے والے ہیں اور اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ اهل بیت رسول خدا(ص) پر الزام رسول خدا اور خدا سے ٹکر لینے کے مترادف ہے اور جو آل رسول کی توہین کرتا ہے وہ اہل سنت کا فرد نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ شیعہ سنی علما لبنان می اس فتنے کی مذمت کرتے ہیں اور علما کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ لبنان می شیعہ سنی فسادات برپا کریں۔
قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ہوئی تھی جس میں ایک فرد آل رسول کے حوالے سے توہین کرتا ہے جس پر ملک میں فسادات کی لہر پھیل گیی تاہم حزب اللہ اور تحریک امل نے لوگوں کو آرام سے رہنے کا مشورہ دیا ہے۔/