پانچ پاروں کا حفظ شادی کا حق مہر مقرر

IQNA

پانچ پاروں کا حفظ شادی کا حق مہر مقرر

9:49 - December 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506987
بین الاقوامی گروپ- مصری صوبے المنیا کی لڑکی نے حق مہر میں پانچ پاروں کا حفظ اور ایک لاکھ درود کی خطاطی حق مہر مقرر کردی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق سوشل میڈیا میں مصری لڑکی کی شادی کی دھوم مچی ہوئی ہے جس نے

«حق مهر ؛ رسول اکرم (ص) پر درود اور حفظ قرآن» مقرر کی ہے۔

 
مصری صوبے المنیا کے گاوں کی لڑکی جو خود حافظہ قرآن ہے اس نے شادی کی رسم بچت کے لیے اپنا حق مہر پانچ پاروں کا حفظ اور ایک لاکھ درود کی خطاطی مقرر کی ہے۔

 
لڑکی کا والد کا کہنا ہے: میری لڑکی کی شادی میں جس چیز کی بہت اہمیت ہے وہ ہے مومن جوان کا انتخاب، اس اس کی شادی کی طرح میری شادی میں بھی میرے بیوی کی والد نے بھی کسی مادی چیز کی طلب نہیں کی تھی۔

 
دلہا "اسلام عبدالنبی" کا کہنا تھا: شادی کی تقریب اس وقت منعقد ہوگی جب میں پانچ پاروں کو حفظ کرلونگا اور ایک لاکھ درود خطاطی میں مکمل کرونگا۔/

3864880

نظرات بینندگان
captcha