فلسطین کے حوالے سے عرب لیگ کی خصوصی نشست

IQNA

فلسطین کے حوالے سے عرب لیگ کی خصوصی نشست

9:55 - December 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506988
بین الاقوامی گروپ- عرب لیگ کی ہنگامی نشست میں قدس شہر میں برزیل کے تجارتی دفتر کے کھولنے کے مسلے پر بھی غور ہوگا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «النشرة» کے مطابق عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس سربراہ سطح پر منعقد ہوگا جسمیں برزیل کے قدس میں تجارتی دفتر کھولنے کا جایزہ لیا جائے گا۔

 

عرب لیگ میں فلسطین کے دائمی نمایندے «دیاب اللوح» کا کہنا تھا: اجلاس میں قدس شریف میں برزیل کی جانب سے غیر قانونی طور پر بزنس آفس کھولنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ برازیل کو اس غیرقانونی اقدام پر پرہیز کرنا چاہیے۔

 

 دیاب اللوح نے کہا کہ مذکورہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی اور خطرناک اقدام ہے جس کی ہم نے پہلے بھی مخالفت کی تھی۔

 

قابل ذکر ہے قدس شریف میں برازیل نے بزنس آفس کا افتتاح کیا اور اس میں برازیل کے صدر کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ

«اڈوارڈو بولسونارو» بھی شریک تھے۔

 

فلسطینی حقوق کی قرار داد منظور

 

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی حقوق کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گیی ہے۔

 

قرار داد کے حق میں ۱۶۷ اور مخالف میں ۵ ووٹ ڈالا گیا جبکہ  ۱۱ اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔/

3865284

نظرات بینندگان
captcha