جمال خاشقچی کیس میں امریکہ کی کوتاہی پر اعتراضات

IQNA

جمال خاشقچی کیس میں امریکہ کی کوتاہی پر اعتراضات

11:34 - December 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3507000
بین الاقوامی گروپ- سعودی صحافی کیس میں جمال کی منگیتر نے امریکہ کی کوتاہی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز- القدس العربی کے مطابق خدیجہ چنگیزی نے جرمن اخبار«دی ولٹ» سے گفتگو میں کہا: ٹرمپ نے میرا دل توڑ دیا۔

 

انکا کہنا تھا: امریکہ اس کیس میں انسانی حقوق کی بنیاد پر اقدام کرے مگر اس نے خاموشی اختیار کی ہے اور اس کی وجہ سے کیس سست روی کا شکار ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کو گذشتہ سال استنبول میں سعودی سفارت خانے کے اندر قتل کرکے ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔

 

ڈونالڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ حادثے نے انکو متاثر کیا ہے مگر سعودی عرب انکا اتحادی ہے اور واشنگٹن ریاض کے ساتھ تجارتی ڈیل نہ کرے رو چین اور روس انکی جگہ لے سکتا ہے۔/

3865698

نظرات بینندگان
captcha