قدس؛ عیسائی اسسقف کو مارنے کا منصوبہ

IQNA

قدس؛ عیسائی اسسقف کو مارنے کا منصوبہ

8:46 - December 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3507008
بین الاقوامی گروپ- فلسطین میں آرتھوڈکس اسقف کو زہر سے مارنے کی کوشش کی گیی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «المیادین» کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار «الیف صباغ» نے المیادین نیوز سے گفتگو میں کہا

: «عطا‌الله حنا» روم کے کلیسا کے بڑے پادری کو زہریلی مواد کی موجودگی کے سبب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

صباغ کے مطابق مذکورہ اسقف کے گھر کے اردگرد ایسے مواد موجود ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور اس سے انسانی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: انکا کہنا تھا کہ انکے علم میں لائے بغیر انکے گھر کے آس پاس اس مواد کو پھینکا گیا ہے جو ایک خطرناک عمل قرار دیا جاسکتا ہے۔

 

صباغ کے مطابق عطا‌الله حنا ہسپتال سے رخصت ہوئے تاہم انکی حالت دوبارہ بگڑ گیی ، زہریلے مواد پھینکے والی کمپنی سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی کوشش کی گیی مگر انکی طرف سے جواب دینے سے گریز کیا گیا۔

 

عطا‌الله حنا کے مطابق مذکورہ اسقف کو مسئله فلسطین کی حمایت کی وجہ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گیی ہے اور علاج کے لیے انکو اردن منتقل کیا جائے گا۔

 

فلسطینی وزیر صحت«می کیله» نے بھی تصدیق کی ہے کہ متاثرہ اسقف کو اردن منتقل کیا جارہا ہے۔/

3865981

نظرات بینندگان
captcha