عراق؛ پروفیشنل قرآء کا قومی مقابلہ

IQNA

عراق؛ پروفیشنل قرآء کا قومی مقابلہ

10:13 - December 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3507022
بین الاقوامی گروپ- بارہواں قومی مقابلہ حفظ و قرآت اکتیس دسمبر سے تین جنوری تک منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- پروفیشنل قرآء کا بارہواں قومی مقابلہ ادارہ اوقاف اہل تشیع عراق کے تعاون سے کاظمین کے مقدس روضے پر منعقد کیا جارہا ہے۔

 

قومی مقابلہ مرد قراء کے درمیان منعقد ہوگا جبکہ مقابلے صبح اور شام کے اوقاف میں منعقد ہوں گے جنمیں حسن قرآت اور حفظ کے مقابلے عراق کے پروفیشنل قرآء کے درمیان منعقد ہوں گے۔

 

قومی مرکز قرآن اور ادارہ اوقاف کے نمایندے رافع العامری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: مقابلوں کی افتتاحی تقریب منگل اکتیس دسمبر کوآستانہ امام جوادین میں منعقد ہوگی جسمیں معروف قاری اسامہ الکربلائی تلاوت کریں گے جبکہ مقابلوں کے حوالے سے خصوصی ڈکومنٹری دکھائی جائے گی۔

«الجوادین» گروپ تواشیح پیش کرے گا جبکہ دعا فرج کے ساتھ مذکورہ پروگرام کا اختتام ہوگا.

 

مذکورہ قاری نے ایکنا نیوز سے پروگرام کی کوریج کے لیے انکو رسمی طور پر شرکت کی دعوت دی ۔/

3866837

نظرات بینندگان
captcha