مهاتیر محمد: اویغور مسلمانوں کو چین کے حوالے نہیں کریں گے

IQNA

مهاتیر محمد: اویغور مسلمانوں کو چین کے حوالے نہیں کریں گے

10:22 - December 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3507024
بین الاقوامی گروپ- ملایشین وزیراعظم نے کہا ہے کہ اویغور مسلمانوں کی پناہ دینے کی درخواست قبول اور انہیں چین کے حوالے نہیں کریں گے۔

ایکنا نیوز- القدس العربی کے مطابق ملایشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران چینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر چین کے اویغور مسلمان پناہ دینے کی درخواست کریں گے تو ہم اس کو قبول کرکے انہیں پناہ دیں گے اور چین درخواست بھی کریں گے تو ہم انکو واپس نہیں کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا: عالمی برادری کو قبول کرنی چاہیے کہ مسلمان چین سمیت پوری دنیا میں دباو میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

مهاتیر محمد نے کہا کہ کسی اویغور مسلمان کو کسی صورت ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔

 

پیکن سال ۱۹۴۹ میں مسلمان نشین علاقے «ترکستان شرقی» پر قابض ہوا اور اس علاقے کو«سین‌کیانگ» کا نام دیا گیا۔

 

اگست سال ۲۰۱۸ کو ایک انسانی حقوق تنظیم نے اعلان کیا کہ چین میں ایک ملین اویغور مسلمان جبری کیمپوں میں نظر بند کیے گیے ہیں۔/

3866871

 

نظرات بینندگان
captcha