یمن کا امارات اور سعودی کو انتباہ

IQNA

یمن کا امارات اور سعودی کو انتباہ

7:46 - December 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3507032
بین الاقوامی گروپ- یمنی مسلح فورسز کے ترجمان نے کہا کہ سعودی کے چھ اور امارات کے تین اہم مراکز ہمارے نشانے پر ہیں۔

ایکنا نیوز- المسیرہ نیوز کے مطابق یمنی فورس کے ترجمان «یحیی سریع» نے سعودی حملوں کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب کے نو اور امارات کے تین اہم حساس مراکز ہمارے نشانے پر ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: اہداف میں نہایت اہم اسٹریٹیجک مراکز شامل ہیں جنکو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔

 

سریع کا کہنا تھا: یمنی فوج دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے اور اعلی کمانڈ کے حکم پر کسی بھی وقت جوابی کارروائی کے لیے آمادہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ سال ۲۰۱۹ میں ۱۱۰ ڈرون حملے کرچکے ہیں اور تین میزائیل «برکان»، «قدس ۱»،  «نکال»، ، «قاصم» اور «بدر» سے سینکڑوں جوابی کارروائی انجام دے چکے ہیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ  سال ۲۰۱۹، میں ہم دشمن کے ۶۹ ڈرون اور سات جنگی جہاز نشانہ بنا چکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ سعودی حملے جاری رہنے کی صورت میں دشمن بھی امن سے نہیں رہ سکتا ۔/

 

3867471

نظرات بینندگان
captcha