
ایکنا نیوز- شام میں دفتر معظم رھبری کے نمایندے حجتالاسلام ربانی کے مطابق ان دنوں حضرت زینب(س) کے مزار پر زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے اور مزار کے متولی حجت الاسلام طباطبائی کے مطابق انکے ایام ولادت کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ہفتے کو «زینب اراده صمود انتصار» کے عنوان سے منایا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حضرت زینب(س) کی ولادت کے حوالے سے پیر سے تقریبات کا آغاز ہوگا جبکہ انکی ولادت کے دن تک پروگرامز جاری رہیں گے۔
ربانی کے مطابق جشن شب میلاد حضرت زینب(س) کے حوالے سے منگل نماز مغربین کے بعد شام میں رھبرمعظم کے نمایندے
حجتالاسلام طباطبایی خطاب کریں گے جبکہ شان اهل بیت(ع) میں منقبت اور شاعری کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔
یوم ولادت پر توقع کی جاتی ہے کہ راستوں کے کھلنے کے باعث بڑی تعداد میں زایرین روضے پر حاضری دیں گے۔
یوم ولادت حضرت زینب(س) پر مزار پر گل پاشی ہوگی جبکہ حرم امام رضا(ع) کی جانب سے روضے کی سجاوٹ کے علاوہ زایرین کی پذِیرائی بھی کی جائے گی۔
ربانی کے مطابق پروگرامز میں مدافعین حرم کے خراج پیش کرنے اور شہداء کے حوالے سے تصویری نمایش کے علاوہ بچوں کے لیے خصوصی تفریحی پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
دمشق میں حضرت زینب(س) کے حوالے سے اجتماع بھی منعقد ہوگا جسمیں عام عوام کے علاوہ شیعہ سنی علما کی شرکت بھی متوقع ہے۔
رھبر معظم کے نمایندے کے مطابق ولادت کے حوالے سے منعقدہ پروگراموں کو مختف چینلوں سے برراہ راست نشر کیا جائے گا جنمیں ایرانی اور عربی چینلز شامل ہیں۔/