حاج قاسم سلیمانی کی شہادت پر رھبر معظم کا تعزیتی پیغام

IQNA

حاج قاسم سلیمانی کی شہادت پر رھبر معظم کا تعزیتی پیغام

9:27 - January 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507045
بین الاقوامی گروپ- رھبر معظم نے قاسم سلیمانی کی شہادت پر سخت انتقام لینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ انکی راہ پر سفر جاری رہے گا۔

ایکنا نیوز- عظیم مجاہد قاسم سلیمانی کی شہادت پر رھبرمعظم انقلاب نے پیغام جاری کیا ہے جس کا متن پیش خدمت ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ملت عزیز ایران!

عظیم سردار کی روح پرواز کر گیی اور شہادت نے انکو آغوش میں لے لیا ہے اور انکی شہادت کی آرزو بد ترین انسانوں کے ہاتھوں آرزو پوری ہوگیی ہے اور اس حوالے سے امام عصر اور ملت کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔

بلاشک وہ اسلام اور مکتب امام خمینی کا تربیت یافتہ مجاہد تھے جس نے پوری عمر جہاد میں گزاری اور انشا اللہ انکے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دشمنوں کو سخت ترین انتقام کا انتظار کرنا ہوگا۔

 شهید سلیمانی عالمی مزاحمتی شخصیت اور لیڈر تھے اور انکے بعد بھی جہاد آب و تاب سے جاری رہے گا اور فتح مجاہدین کا مقدر ہوگا ۔

عظیم سردار کی کمی تلخ ہے مگر جہاد اور مقاومت جاری رہے گی اور آخری کامیابی دشمنوں کو ناگوار ضرور کرے گی۔

قاسم سلیمانی اور ابو مھدی کی شہادت پر ایرانی عوام کو تسلیت کے ساتھ تین دن تک عزا کا اعلان کرتا ہوں اور انکے خاندان کو تبریک و تسلیت عرض ہے۔

سیدعلی خامنه‌ای

۳ جنوری ۲۰۲۰

نظرات بینندگان
captcha