حکومت پاکستان امریکی دہشت گردی پر ٹھوس موقف اپنائے- علما کا مطالبہ

IQNA

حکومت پاکستان امریکی دہشت گردی پر ٹھوس موقف اپنائے- علما کا مطالبہ

12:31 - January 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507046
بین الاقوامی گروپ- پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے امریکی پرچم نظر آتش کردیے۔

ایکنا نیوز- پاکستان کے مختلف شہروں میں ایرانی جنرل کی شہادت کے خلاف مظاہرے ہوئے جنمیں امریکی دہشت گردی کی مذمت کی گیی۔ علما کونسل کے علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے

یقیناً حق کی سربلندی اور بقا کے لئے  طاغوتی و شیطانی طاقتوں کی طرف سے نہ یہ پہلا اور آخری وار نہیں ھے -شہادتوں کا یہ سرخ راستہ پوری تاریخ انسانی میں ایک درخشندہ باب جاری ھے اور جاری رھے گا دشمن کی بھول ھے کہ ان فرزندان اسلام کی شہادتوں سے یہ راستہ رک جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ امریکا اسوقت پوری دنیا میں نا امنی اور دھشتگردی کا ذمہ دار ھے خاص کر اسلامی دنیا میں اس وقت اس کے فتنے اور سازشیں عروج پر ھیں انشااللہ ان کے ظلم و ستم کا انجام اور زوال نزدیک ھے ان شہداء عزیز کا مقدس خون امت میں مزید جوش و خروش اور بیداری کا اور ظالموں کی نابود کا سبب بنے گا،جیسے داعش کےفتنے کو شکست ھوئی ھے اسی طرح داعش کے سرپرست آمریکا کو ہر میدان میں ذلت آمیز شکست ھوگی۔

حکومت پاکستان امریکی دہشت گردی پر ٹھوس موقف اپنائے- علما کا مطالبہ

مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ تنظیم کے بیان میں انکی شہادت کو اسرائیل کی نابودی کے خاتمے کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  ایسی شہادت مستکبرینِ جھان کی نابودی کا سبب بنیں گی۔

علما نے پاکستانی حکومت سے اس حوالے سے ٹھوس موقف اپنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان امریکی دہشت گردی پر ٹھوس موقف اپنائے- علما کا مطالبہ

نظرات بینندگان
captcha