
ایکنا نیوز- سپاہ قدس کے جنرل سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابومھدی کی شہادت کے خلاف نایجیریا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گیے جنمیں انو، کاتسینا، ابوجا، یولا اور تالاتا مافارا شامل ہیں
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڑز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مردہ باد اسرائیل، مردہ باد امریکہ اور ہم سب قاسم سلیمانی ہیں کے نعرے درج تھے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز امریکی دہشت گردانہ حملے میں سپاہ قدس کے جنرل سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابومھدی کو بغداد ایرپورٹ کے قریب شہید کردیا گیا تھا۔/




