امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے جوابی حملے سے آگاہ کردیا گیا

IQNA

امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے جوابی حملے سے آگاہ کردیا گیا

9:06 - January 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507073
بین الاقوامی گروپ- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی بیس عین الاسد پر کئي درجن بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

ایکنا نیوز- امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے جوابی میزائل حملوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اپنی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  نے امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی بیس عین الاسد پر کئي درجن بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ  کارروائی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور رمز یا زہرا (س) کے نام سے انجام دی گئي ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے امریکی ايئر بیس عین الاسد پر 30 میزائل داغے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha