انڈونیشیاء؛ «یوسف پیغمبر» ڈرامے کی نمایش

IQNA

انڈونیشیاء؛ «یوسف پیغمبر» ڈرامے کی نمایش

13:42 - January 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507120
بین الاقوامی گروپ- یوسف پیغمبر ایرانی ڈرامہ انڈونیشیاء کے «ویژن» چینل سے نشر ہوگا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی رائٹر فرج اللہ سلحشور کا بنایا ہوا ڈرامہ  «حضرت یوسف(ع)» فارسی اور انڈونیشین زبان میں ترجمے کے ساتھ «ویژن» چینل سے نشر ہوگا۔

 

ایرانی  سال ۸۷ میں ایران میں تخلیق کردہ ڈرامہ حضرت یوسف(ع) کی زندگی پر مبنی ہے اور انکی جدائی اور پھر آخر میں حضرت یعقوب(ع) تک واپس لوٹنے کا داستان موجود ہے۔

 

«یوسف پیغمبر» میں مین کردار مصطفی زمانی، محمود پاک‌نیت، کتایون ریاحی، جعفر دهقان، عباس امیری، جهانبخش سلطانی، رحیم نوروزی، مهوش صبرکن، الهام حمیدی، پروانه معصومی اور لیلا بلوکات نے ادا کیا ہے۔

 

ڈرامے میں ایرانی ایکٹر مصطفی زمانی نے یوسف کا کردار ادا کیا ہے جبکہ یعقوب کا کردار محمود پاک‌نیت نے پیش کیا ہے اور زلیخا کا کردار کتایون ریاحی جبکہ بادشاہ مصر کا کردار جعفر دهقان نے ادا کیا ہے۔/

3872359

 

نظرات بینندگان
captcha