غزہ میں سرد خانے کے سامنے فلسطینی بچی کی تلاوت

IQNA

صارفین کا خراج

غزہ میں سرد خانے کے سامنے فلسطینی بچی کی تلاوت

5:38 - October 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3519295
ایکنا: عربی زبان استعمال کرنے والے صارفین نے سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک فلسطینی بچی کو سرد خانے کے سامنے قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز، الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ یہ ویڈیو دیر البلح (مرکزِ نوارِ غزہ) کے شہداء الاقصیٰ اسپتال کے سردخانے کے سامنے ریکارڈ کی گئی ہے، اور یہ منظر فلسطینی بچوں کے ایمان، ثابت قدمی اور روحانی طاقت کی ایک مؤثر علامت بن گیا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے وسیع پیمانے پر تحسین اور دعاؤں کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا:

"پیارے بچے! اللہ تمہاری حفاظت فرمائے، تمہیں اپنی پناہ میں رکھے اور تمہیں کامیابی و نصرت عطا کرے۔"

ایک اور صارف نے کہا:

"فلسطین کے بچے خدا کے محبوب اور دنیا کے سچے ہیرو ہیں۔ ربِ رحیم تمہیں اپنی امان میں رکھے، کامیاب کرے اور تم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔"

کئی دیگر صارفین نے قرآنِ کریم کے تربیتی اور روحانی کردار پر روشنی ڈالی ہے، جو غزہ کے بچوں کے دلوں کو مضبوطی سے جوڑے رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ان بچوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو اجتماعی نشستوں میں قرآن یاد کرتے اور تلاوت کرتے ہیں۔

صارفین کے مطابق، یہ مناظر غزہ کے محصور اور مصیبت زدہ حالات میں نئی فلسطینی نسل کے حوصلے، ایمان اور صبر کی زندہ تصویر ہیں۔/

 

4309608

نظرات بینندگان
captcha