ایرانی قوم کی استقامت کی وجہ سے امریکہ غصے میں جبکہ دنیا گرویدہ ہوچکی ہے۔ رھبر انقلاب

IQNA

ایرانی قوم کی استقامت کی وجہ سے امریکہ غصے میں جبکہ دنیا گرویدہ ہوچکی ہے۔ رھبر انقلاب

16:50 - January 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507130
بین الاقوامی گروپ-ادارہ حج کے اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کی وجہ سے امریکہ کا غصہ دنیا کےلئے جذاب اور پر کشش بن گیا ہے۔

ایکنا نیوز- رھبری ویب سائٹ کے مطابق صبح محکمہ حج کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دنیا کو اسلامی جمہوری نظام کے رول ماڈل سے روشناس کرانے کے لیے حج کے عظیم اجتماع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ دنیا اسلامی جمہوری نظام کے رول ماڈل سے آشنا نہیں ہے اور اس کے مقابلے میں لاکھوں ابلاغیاتی ذرائع اس نظام کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی اور ایرانی عوام کی جانب سے اس کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ جانے کے معاملے کو بھی حج کے موقع پر دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک سیاسی، عقیدتی اور اجتماعی تحریک کے طور پر حج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ بہت سے ممالک حج کی اہمیت اور اس کلیدی کردار سے غافل ہیں حالانکہ حج ایک ٹھوس اور بین الاقوامی تحریک کا پیش خیمہ ہے اور اس سے امت مسلمہ کے لیے بیش بہا فوائد کی توقع کی جاسکتی ہے۔

اس ملاقات میں ادارہ حج میں نمائندہ ولی فقیہ اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین نواب اور ادارہ حج و زیارت کے سربراہ جناب رشیدیان نے اس سال حج میں انجام دیئے گئے اقدامات اور پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

نظرات بینندگان
captcha