یمن: امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی اطلاع

IQNA

یمن: امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی اطلاع

16:57 - February 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507180
بین الاقوامی گروپ- یمن میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز  کے مطابق امریکا نے کئی ماہ کی جاسوسی اور فضائی نگرانی کے بعد جنوری میں یمن میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی پر فضائی حملہ کیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کو نومبر میں ایک مخبر کی جانب سے یمن میں قاسم الریمی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد سی آئی اے نے قاسم الریمی کی باقاعدہ ریکی شروع کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی حملے میں قاسم الریمی ہلاک ہو گئے تھے تاہم پینٹاگون نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے ہمیں اس قسم کے حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جب کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکام نے اس حوالے سے بات کرنے سے معذرت کی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے قاسم الریمی کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر رکھی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha