شیخ عیسی قاسم: سینچری ڈیل شرم آور ہے

IQNA

شیخ عیسی قاسم: سینچری ڈیل شرم آور ہے

7:25 - February 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507181
بین الاقوامی گروپ ــ بحرین کے شیعہ رھنما نے سینچری ڈیل کی مذمت کی اور اسے شرم آور اور خیانت قرار دیتے ہوئے امریکی و اسرائیلی سازش قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں چینل المنار کے مطابق شیعہ رھنما  شیخ عیسی قاسم نے سینچری ڈیل کی مذمت کی اور اسے شرم آور اور خیانت قرار دیتے ہوئے امریکی و اسرائیلی سازش قرار دیا جسکا مقصد اسلامی تشخص کو ختم کرنا ہے۔

 

شیخ عیسی قاسم کا پیغام کچھ یوں ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 

شرم آور ڈیل اور صدی کا بدترین پروگرام انتہائی خطرناک ہے جس کے زریعے سے امریکا اور اسرائیل اسلامی تشخص کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 

شرم‌آورترین بات یہ ہے کہ بعض اسلامی ممالک، ادارے اور اشخاص اس کی حمایت کررہے ہیں اور اس میں شرکت کھلم کھلا اسلام دشمنی ہے۔

 

خبیث، خطرناک اور گستاخانہ اقدام کو روکنا پر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور اسلامی اقوام اس بات پر قادر ہیں کہ اس ڈیل کو روک دیں اس کے لیے قربانی دیں ۔

 

آج امت اسلامی اور مسلمان کامیابی کی راہ پر گامزن ہے اور بڑی فتح انشاللہ قریب ہے۔

 

اگر امت اسلامی ایک دوسرے کے ہمراہ وحدت سے کام لیکر عزم و استقامت کا مظاہرہ کریں اور دین کے احکامات پر عمل ہو تو شیطانی منصوبوں کو شکست دیکر کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔

 

الحقُّ يعلو ولا يُعلى عليه: حق ہر چیز پر غالب ہے اور کوئی اس سے برتر نہیں۔

 

والحمد لله رب العالمین

 

عیسی احمد قاسم

 

۱ فوریه ۲۰۲۰

3875720

نظرات بینندگان
captcha