عراقی صدر نے محمد توفیق علاوی کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی

IQNA

عراقی صدر نے محمد توفیق علاوی کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی

7:30 - February 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507183
بین الاقوامی گروپ-برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کانیا وزير اعظم نامزد کرتے ہوئے اسےکابینہ تشکیل دینے کے لئے اختیار دے دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کا نیا وزير اعظم نامزد کرتے ہوئے اسے عراقی کابینہ تشکیل دینے کے لئے ماموریت سونپ دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد توفیق علاوہ نے اعلان کیا ہے کہ اسے عراق کے صدر برہم صالح نے کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

 

محمد توفیق علاوہ سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی کابینہ میں وزیر ارتباطات رہ چکے ہیں۔ عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں نے محمد توفیق علاوہ کے نام پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد توفیق سےعراقی عوام کے امنگو کے مطابق عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ وہ عراقی عوام کے حقوق کے لیے کام نہ کرسکے تو انکو وزیراعظم بننے کا حق حاصل نہیں۔/

3875739

نظرات بینندگان
captcha