بین الاقوامی گروپ- لندن کے علاقے اسٹریتھم میں دہشت گردانہ واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

ایکنا نیوز- ایونینگ اسٹنڈرڈ کے مطابق گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
افسران نے جنوبی لندن کے علاقے اسٹریتھم میں ایک حملہ آور کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جس نے متعدد افراد کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا تھا’۔
مرنے والے کا نام سوڈش امان Sudesh Amman) بتایا جاتا ہے جو بیس سالہ جوان تھا۔
امان کے حملے میں لندن کے مذکورہ علاقے میں ۳ افراد زخمی ہوگیے تھے جنمیں سے ایک کی حالت تشویشناک بتایی جاتی ہے۔/