
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «کونا» کے مطابق کویت کے ادارہ اوقاف کے مطابق حفظ قرآن کا مقابلہ وزارت اوقاف اور وزارت انصاف کے مشترکہ کوششوں سے اتوار سے شروع ہورہا ہے
مقابلوں کے نگران «منصور الصقعبی» نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مقابلہ حفظ «دلوں کے بهار» کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد کویتی جوانوں کو حفظ و تلاوت کی سمت مائل کرنا، انکی حوصلہ افزائی اور قرآن فھمی کو عام کرانا ہے۔
الصقعبی کا کہنا تھا: مقابلوں کی فضاء کو عام کرانا، حفظ و تلاوت و تجوید قرآن کریم کے میدان میں صلاحیتوں کو سامنے لانا دیگر اھداف میں شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا: اسلامی اقدار کا فروغ ، حفظ قرآن کریم میں سرکاری تعاون سے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے جوانوں کو تیار کرانا مقاصد میں شامل ہیں۔
الصقعبی کے مطابق مقابلوں کے لیے ۲۵۰۰ طلبا اور طالبات کے سلیکشن کا مرحلہ مکمل کیا جاچکا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کویت کا حفظ مقابلہ سال ۱۹۹۷ سے شروع ہوا اور پہلے سال ۱۱۷ کو انعامات کے لیے منتخب کیا گیا جن میں ۲۳ هزار دینار (۷۶ هزار امریکی ڈالر) تقسیم کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ اس سال مقابلوں میں انعامات کے لیے ۱۵۰ هزار دینار کویت (تقریبا۴۹۵ ھزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔/