
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ODT کے مطابق امریکی تعلقات اسلامی کونسل
CAIR) کے تعاون سے اسلامو فوبیا کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
کانفرنس میں بین الاقوامی اسلامی دانشور مینا سوٹا یونیورسٹی میں اسلامو فوبیا پر خطاب کریں گے۔
گذشتہ سال نیوزی لینڈ کی نور مسجد کے امام «جمال فودا» جن پر حملہ کیا گیا اس کانفرنس کے مقررین میں شامل ہے۔
فودا گذشتہ سال مسجد النور اور کرائسٹ چرچ مسجد حملوں کے بعد پارک هگلی میں خطاب کرچکے ہیں جہاں وزیراعظ٘م «جاسینڈا آرڈن»، بھی موجود تھے۔
«اسلامو فوبیا سے مقابلہ» کے عنوان سے کانفرنس ۱۷ مارچ کو مینا سوٹا میں منعقد ہوگی۔
کرائسٹ چرچ کی سٹی کونسل نے بھی اعلان کیا ہے کہ مسجد حملوں کی برسی کے حوالے سے تقریب پندرہ مارچ کو منعقد ہوگی۔/