سعودی عرب؛ القاعده کا فوج میں رسوخ

IQNA

سعودی عرب؛ القاعده کا فوج میں رسوخ

8:38 - February 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507198
بین الاقوامی گروپ ــ روزنامه «نیویورک ٹایمز» نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی فوج میں القاعدہ کا اثر رسوخ ہے اور محمد سعید الشمرانی فوج میں اعلی افسر رہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «العهد» کے مطابق نیویارک ٹایمز نے دہشت گردی امور پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے حوالے سے لکھا ہے: سعودی میں القاعدہ گروپ کے رہنما «قاسم الریمی» نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جسمیں سعودی فوجی افیسر

«محمد سعید الشمرانی» کے فلوریڈا حملے میں کردار کا حوالہ دیا ہے۔

اخبار لکھتا ہے: القاعدہ کا الشمرانی سے گہرا روابط رہا ہے جنمیں خطوط کے تبادلے کا سلسلہ شامل ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کا اس تنظیم سے رابطہ تھا۔

 

نیویارک ٹایمز کے مطابق القاعدہ سے سعودی فوج کا ایک اور ثبوت یہ ہے کہ الشمرانی کی ڈیوٹی لگائی گیی تھی کہ وہ فلوریڈا میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنائے اور اس طرح اس حملے میں تین امریکی فوج مارے جاتے ہیں۔

 

نیویارک ٹایمز کے مطابق ایف بی آئی نے تاکید کی ہے کہ الشمرانی سال ۲۰۱۵ سے شدت پسندانہ افکار سے وابستہ رہا ہے اور انکی باتوں اور القاعدہ رہنما «انور العولقی» کی باتوں میں، جو سال ۲۰۱۱ میں ڈرون حملے میں مارا گیا تھا گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔

 

رپورٹ میں لکھا ہے: سی آئی اے افیسر «بروس ریڈل» نے تاکید کی ہے کہ اس آڈیو پیغام سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی فوج میں القاعدہ کا کتنا اثر موجود ہے ۔/

3876447

نظرات بینندگان
captcha