
ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے راشا کے مطابق جوجیسٹو کراٹے مقابلہ کازان شہر میں منعقد کیا جارہا ہے۔
مرجانی کپ کے عنوان سے مقابلہ ۲۹ فروری سے شروع ہوگا جسمیں طلبا اور طالبات کے الگ الگ مقابلے شامل ہیں۔
تاتارستان مسلم کونسل نے پوزیشن لینے والوں کے لیے حج و عمرہ ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
تاتارستان مفتی کونسل کے مطابق کراٹے مقابلہ تاتارستان کے معروف عالم دین «شهاب الدین مرجانی» کے نام سے منعقد کیا گیا ہے۔/