شیخ زکزاکی کی تشویشناک حالت کی وجہ سے سماعت ملتوی

IQNA

13:05 - February 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507210

شیخ زکزاکی کی تشویشناک حالت کی وجہ سے سماعت ملتوی

بین الاقوامی گروپ- نایجیریا کی عدالت نے شیخ ابراھیم زکزاکی کی بگڑتی جسمانی صحت کی بنا پر انکی سماعت ملتوی کردی۔

شیخ زکزاکی کی تشویشناک حالت کی وجہ سے سماعت ملتوی

ایکنا نیوز- نایجریا کی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق زکزاکی اور انکی اہلیہ کی سماعت شیخ کی تشویشناک جسمانی صحت کی بناء پر ملتوی کی گیی ہے۔

اگلی سماعت  ۲۴ اور ۲۵ فروری کو مقرر کی گیی ہے۔

 

شیخ زکزاکی کے وکیل «فمی فلانا» نے درخواست کی تھی کہ شیخ کی حالت مناسب نہیں لہذا وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔

 

فلانا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: اگر مستند ڈاکٹروں کو ان سے ملنے اور معائنے کی اجازت دی گیی تو شاید اگلی پیشی پر وہ حاضر ہوسکے۔/

3877138

 

نظرات بینندگان
captcha