کویت؛ حفظ قرآن مقابلوں کا آغاز

IQNA

کویت؛ حفظ قرآن مقابلوں کا آغاز

7:44 - February 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507224
بین الاقوامی گروپ- تئیسویں قومی حفظ قرآن مقابلے ہزاروں حفاظ کی شرکت کے ساتھ جامع مسجد کویت میں شروع ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الرأی» کے مطابق حفظ قرآن کے تئیسویں مقابلے

«ربیع القلوب»یا  (بہار قلب) کے عنوان سے وزارت اوقاف کے تعاون سے شروع ہوچکے ہیں جنمیں ۲۷۵۴ خواتین اور مرد حفاظ شریک ہیں

 مقابلوں کے نگران «لینه المطوع»، کا کہنا تھا: دو ہفتوں کی مدت میں سیلکشن کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا جسمیں فائنل مرحلے کے حفاظ کا انتخاب کیا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلے کا پہلا مرحلہ گذشتہ روز شروع ہوا ہے جو بدھ تک جاری رہے گا . اس دوران ۱۱۵۵ مرد حفاظ کرام  ۱۵ سے ۲۱ بجے تک مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

 

المطوع کا کہنا تھا کہ دوسرے ہفتے میں ۱۳۷۵ خواتین حافظات اتوار سے بدھ تک مقابلوں میں شریک ہورہی ہیں. مقابلوں میں ۲۲۴ اسپشل حفاظ کے درمیان بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

 

کویتی ماہر قرآن کے مطابق اس سال ایک اور کیٹگری کا اضافہ کیا جارہا ہے جسمیں ۳۰ سے ۵۹ سال تک کے حفاظ شریک ہوں گے. مقابلوں میں عمر رسیدہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

مقابلوں کی شرائط کے مقابلے میں شرکاء کا کویتی باشندہ ہونا ضروری ہے اور ہر قاری یا حافظ صرف ایک شعبے میں شرکت کرسکتا ہے ۔/

/3877791

نظرات بینندگان
captcha