
نیوز ایجنسی NP کے مطابق ترک ادارہ مذہبی امور آٹھواں بین الاقوامی مقابلہ حفظ و حسن قرآت آٹھ رمضان المبارک سے بیس رمضان المبارک تک جنوبی صوبے قونیہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔
مذکور ادارے کے مطابق مقابلوں میں حفظ اور قرآت کے مقابلے شامل ہیں اور شرکاء کے لیے اٹھارہ تا ۳۵ سال کی عمر کی حد مقرر کی گیی ہے۔
دیگر شرایط میں دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں پوزیشن نہ لینے اور ترکی کے گذشتہ مقابلوں میں عدم شرکت لازمی قرار دی گیی ہے۔
دیگر شرایط میں:
۱- حفظ و قرآت صرف ایک میں حصہ لیا جاسکتا ہے۔
۲- مقابلہ حفظ و قرآت میں پورے قرآن سے سوالات کیے جاسکتے ہیں۔
۳- رجسٹریشن کے بعد مقابلے کی کیٹگری تبدیل کرنا ممکن نہ ہوگا۔
۴- مقابلے میں کسی کو ہمراہ نہیں لایا جاسکتا۔
رفت و آمد کے اخراجات مقابلہ کمیٹی برداشت کرے گی۔
دو مارچ تک ادارے کے لنک پر آن لاین نام درج کرایا جاسکتا ہے./