
خبررساں نیوز چینل«الجزیره» کے مطابق «تحریک قرآن کریم» مہم کا مقصد نوجوان نسل کو قرآنی اصولوں پر تربیت دینا اور تعلیمات قرآن کا فروغ ہے۔
اس تحریک کے تحت قومی سطح پر ایک فاونڈیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اسکی زیر نگرانی متعدد قرآنی ادارے حفظ، تلاوت اور قرآن فھمی کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔
اس مہم میں مختلف قرآنی کیمپس، کورسز اور تحقیقاتی دورے بھی شامل ہیں جبکہ مختلف سطوح پر مراکز سے دس سال کے دوران پندرہ ہزار حفاظ کو تربیت کرنے کا ٹاسک مقرر کیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں یونیورسٹیوں کے تعطیلات کے ایام میں حفظ قرآن کے کورسز منعقد کرائے جائیں گے اور دس روزہ کیمپوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
قومی قرآنی تحریک کے ڈائریکٹر«ابراهیم لعموری» کا اس حوالے سے کہنا تھا: الجزایر کے تمام صوبوں میں اس مہم کو شروع کیا جارہا ہے اور پروگرام میں کوشش کی جائے گی کہ حفاظ کرام حفظ کرانے کے اجازت نامے حاصل کریں۔/