لندن؛ جامع مسجد پر حملے کا ملزم گرفتار

IQNA

لندن؛ جامع مسجد پر حملے کا ملزم گرفتار

10:23 - February 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507261
تہران [ایکنا] پولیس نے مرکزی مسجد پر حملے کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسکای نیوز کے مطابق مرکزی مسجد پر چاقو حملے میں ستر سالہ نمازی کو زخمی کیا گیا۔

 

مرکزی مسجد واقع پارک رجنٹس میں واقع ہے، حملے کے بعد زخمی نمازی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق زخمی شخص موذن بتایا جاتا ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

دیگر نمازیوں کی ویڈیو کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  (مجرم) ایک گورا نسل پرست معلوم ہوتا ہے جسکو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا ہے۔

لہجے سے ملزم لندن کا مقامی شخص معلوم ہوتا ہے۔/

3880185

نظرات بینندگان
captcha