عمرہ مناسک پر پابندی کا مطالبہ

IQNA

عمرہ مناسک پر پابندی کا مطالبہ

11:03 - February 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507285
تہران( ایکنا) سعودی میڈیا نے کرونا وائرس سے خطرے کے پیش نظر عمرہ پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

السومریة نیوز کے مطابق سعودی صحافی «وحید الغامدی» نے کرونا پھیلاو کے پیش نظر عمرے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر انکا کہنا تھا کہ ماه رجب مقدس مہینہ اس حال میں پہنچ چکا ہے کہ ہرطرف کرونا کا خطرہ درپیش ہے۔

 

چین سے نکل کر دوسرے ممالک میں کرونا پھیلاو سے صحافی غامدی کے اس بیان کو مکہ میں کرونا کے حوالے سے اہمیت دی جارہی ہے ۔

 

اسی حوالے سے ایک اور سعودی صحافی اریج الجهنی نے غامدی کی بات کو اہم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے: نہ صرف عمرہ بلکہ تمام دیگر غیر ضروری سفر کو بھی بند کرنے کی ضرورت ہے۔/

3881326

نظرات بینندگان
captcha