
السومریة نیوز کے مطابق سعودی صحافی «وحید الغامدی» نے کرونا پھیلاو کے پیش نظر عمرے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر انکا کہنا تھا کہ ماه رجب مقدس مہینہ اس حال میں پہنچ چکا ہے کہ ہرطرف کرونا کا خطرہ درپیش ہے۔
چین سے نکل کر دوسرے ممالک میں کرونا پھیلاو سے صحافی غامدی کے اس بیان کو مکہ میں کرونا کے حوالے سے اہمیت دی جارہی ہے ۔
اسی حوالے سے ایک اور سعودی صحافی اریج الجهنی نے غامدی کی بات کو اہم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے: نہ صرف عمرہ بلکہ تمام دیگر غیر ضروری سفر کو بھی بند کرنے کی ضرورت ہے۔/