بھارتی حکومت مسلم کش فسادات کا فی الفور خاتمہ کرے، آیت اللہ وحید خراسانی

IQNA

بھارتی حکومت مسلم کش فسادات کا فی الفور خاتمہ کرے، آیت اللہ وحید خراسانی

9:08 - March 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507346
تہران( ایکنا)عظیم اسلامی علمی و فقاہتی مرکز قم المقدسہ سے آیت اللہ نوری ہمدانی کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے ماضی اور قدیم و گہری ثقافت کے ذریعے متعدد دوسرے ادیان کے ساتھ اپنی پرامن زندگی کا ثبوت دیا ہے لہذا بھارتی حکومت مسلم کش فسادات کو فی الفور ختم کرتے ہوئے مسلمانوں کی پرامن، آزاد اور ہر قسم کے امتیازی سلوک سے پاک زندگی کی ضمانت دے۔

 کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مسم کش فسادات کے رد عمل میں عظیم اسلامی علمی و فقاہتی مرکز قم المقدسہ سے آیت اللہ نوری ہمدانی کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی زبوں حالی اور وہاں سے ملنے والی بری خبریں انتہائی افسوسناک اور درد و رنج کا باعث ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی قتل و غارت کے یہ گھناؤنے جرائم بین الاقوامی میڈیا کی مکمل خاموشی میں جاری ہیں جبکہ مسلم سربراہان مملکت اور انسانی حقوق کے عالمی دعویداروں کا خاموش تماشائی بنے رہنا اس سے بڑھ کر افسوسناک ہے۔

مرجع عالیقدر آیت اللہ وحید خراسانی نے بھارتی مسلمانوں کی شہادت کے حوالے سے جاری کئے گئے اس بیان میں کہا کہ بھارتی مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے ماضی اور قدیم و گہری ثقافت کے ذریعے متعدد دوسرے ادیان کے ساتھ اپنی پرامن زندگی کا ثبوت دیا ہے لہذا اب بھی وہ انتہاء پسند عناصر کی طرف سے ملک میں تفرقہ اور قتل و غارت کی آگ بھڑکانے کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس مسئلے کو فی الفور ختم کرتے ہوئے مسلمانوں کی پرامن، آزاد اور ہر قسم کے امتیازی سلوک سے پاک زندگی کی ضمانت دے۔ آیت اللہ وحید خراسانی نے اپنے اس بیان میں ہر قسم کے قتل و غارت اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

848739

نظرات بینندگان
captcha