قرآنی صلاحیتیں ڈھونڈنے کے لیے مراکشی ٹیم پیرس پہنچ گئی

IQNA

قرآنی صلاحیتیں ڈھونڈنے کے لیے مراکشی ٹیم پیرس پہنچ گئی

5:34 - March 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507363
تہران( ایکنا) فرانس میں مراکشی نژاد قرآنی صلاحیتوں کو ڈھونڈنے کے لئے ماہرین قرآن پیرس پہنچ گئے۔

مراکش کی قرآنی کاوشیں جاری ہیں ، ستارویں قرآنی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لئے مراکش کے چینل ٹو اور وزارت اوقاف مراکش کے تعاون سے رمضان میں مقابلے منعقد ہوں گے۔

 

مذکورہ مقابلے جنمیں  ۱۰ سے۲۰ سال کے بچے اور بچیوں کو ڈھونڈنا ہے جو قرآن و تجوید کے شعبے میں مضبوط ہیں۔

 

فرانس میں مقیم مراکشی نژاد جوان  بدھ کو پیرس کی  مسجد ایوری میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

مراکشی نژاد ٹیم اس حال میں پیرس پہنچی ہے جہاں فرانس میں کرونا وائرس کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

اسکولوں کی چھٹی، نماز جمعہ کی بندش اور پیرس کتب نمایش کی ملتوی کے علاوہ پاریسن جرمن بمقابلہ ڈوٹمنڈ فٹبال کلب کا میچ بغیر تماشیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/

3884355

نظرات بینندگان
captcha