بھارتی مسلمانوں کا گروپ جو ایران میں امام علی بن موسی الرضا(ع) اور حضرت معصومه(س) کی زیارت کے لیے آیا تھا کرونا کی وجہ سے ایران میں پھنس چکا ہے۔
زائرین کا اکثریت کا تعلق لداخ اور کارگیل سے ہے جنہوں نے ایران میں قایم بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت دیں اور ہم اس حوالے سے پوری طرح تعاون کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ «سوبرامانیام جایشنکار» نے کہا ہے کہ ۵۷ انڈین زایرین کے لیے خصوصی طیارہ 17 C- ایران بھیجوانے کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایرانی تعاون کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔/